سٹی 42: جھوٹی فون کالز اور انعامی سکیموں کے لالچ پر رواں سال ہزاروں افراد لوٹ گئے۔ کسی کا بینک اکاؤنٹ خالی ہوا تو کسی نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پیسے گنوائے، رواں سال میں پنجاب میں دس ہزار جبکہ لاہور میں ہی تین ہزار سے زائد افراد اپنی جمع پونجی سے لٹ گئے۔
صوبائی دارالحکومت میں رواں سال میں تین ہزار سے زائد افراد کو جعلی انعامی سکیموں کے زریعے لوٹ لیا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کو رواں سال شہر میں تین ہزار باون درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں درخواستوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ جعلی بینک ملازم بن کر کال کرنے والوں نے کروڑوں لوگوں کے بینک اکاونٹ خالی کر دیئے۔
ایف آئی اے کو ہزاروں افراد لوٹنے کے بعد ہوش آہی گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لوگوں کو دھوکے سے لوٹنےوالوں کے کوائف جمع کرنا شروع کردئیے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹی وی چینلز اور پروگرامز کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والوں کی شامت آئے گی۔ ڈائریکٹر اپریشنز سائبر کرائم بابر بخت قریشی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ یہ وارداتیں پچھلے کئی سالوں سے جاری ہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہ جانے کیوں اب تک اپنی آنکھیں بند رکھیں