ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تربوز کے فوائد ،،آپ دنگ رہ جائیں گے

Watermelon
کیپشن: Watermelon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تربوز کے استعمال سے صحت پر اِن گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں،تربوز غذائیت سے بھر پور پھل ہے جس کے استعمال سے گرمیوں میں ڈی ہائیڈریشن کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔
 تربوز ایک  ایسازبردست پھل ہے جو جسم  کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے  جبکہ جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کو کم کرنے میں  بھی معاون  ہے۔گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، گرمیوں میں معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے لہذا ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے

 ماہرین کے مطابق تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے، تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تربوز میں موجود وٹامن سی کی بڑی تعداد جلد کو کولیجن کی تیاری میں معاون ثابت ہوتی ہے اور جلد کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے جب کہ اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جلد پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 اس کے علاوہ تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس سے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہےاور انفیکشن سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں موت کی سب سے زیادہ وجوہات میں دل کا عارضہ بھی پایا جاتا ہے، تربوز انسان کو عارضہ قلب کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور بلڈ پریشر سمیت کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، تربوز میں بڑی تعداد میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ خون کی بند شریانوں کو کھولتا اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے۔

تربوز میں ایسے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں جو انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں شامل کوکربیٹناسن ای اور لیوپیین کی مقدار کینسر کےخظرے کو کم کرتی ہے۔