( عمر اسلم) صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد ٹویٹرپرپیغام، کہتےہیں کہ ان تمام احباب کا شکرگزارہوں جنہوں نے ان کی صحت یابی کے کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا، نیب کے دفترمیں پیشی کےعلاوہ گھر سےنکلنےمیں احتیاط برتی لیکن پھر بھی کورونا وائرس ہو گیا، عوام بھی کورونا وائرس کےحوالےسےاحتیاطی تدابیر اپنائیں۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں میاں شہبازشریف نے کہاکہ طبیعت کی ناسازی کے سبب انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو بدقسمتی سےپازیٹو آیا، پاکستان آنے کے بعد بہت زیادہ احتیاط کر رہا تھا، طبی ماہرین کے مشورے پر سختی سے عمل پیرا رہا تاہم نیب میں نظرانداز نہ ہونے والی پیشی کے سوا گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی۔ قائد حزب اختلاف کاکہناہےکہ انھوں نے خود کو گھر تک ہی محدود رکھااور یہیں سے آن لائن اجلاس منعقد کئے۔انہوں نےکہا کہ عوام سے گزار ش ہے کہ کورونا سے لاحق خطرات انتہائی سنگین ہیں، اپنے دل کی گہرائیوں سے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت زیادہ زیادہ احتیاط اور سماجی فاصلہ اختیار کریں،باہر کے لیے کسی ایک فرد کو مقرر کریں اور باقی لوگ سختی کے ساتھ گھروں پر رہیں۔
میری آپ سب سے گزار ش ہے کہ کورونا سے لاحق خطرات انتہائی سنگین ہیں۔ اپنے دل کی گہرائیوں سے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت زیادہ زیادہ احتیاط کریں۔ باہر کے لیے ہر گھر کسی ایک فرد کو مقرر کریں اور باقی لوگ سختی کے ساتھ گھروں پر رہیں۔۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو!
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 11, 2020