(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل ملتوی ہوئے تین ماہ ہونے کو ہیں مگر شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی رقم کی واپسی ممکن نہ ہو سکی، ٹی سی ایس سینٹرز سے براہ راست ٹکٹ خریدنے والے شائقین رقم واپسی کے منتظر ہیں، شائقین کرکٹ نے ارباب اختیار سے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کردی ۔
پی ایس ایل ملتوی ہوئے تین ماہ ہونے کو ہیں مگر شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی رقم واپس نہ مل سکی، ٹی سی ایس سینٹرز سے براہ راست ٹکٹ خریدنے رقم واپسی کے منتظر شائقین ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کے لئے ٹی سی ایس سینٹرز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ شائقین کرکٹ کہتے ہیں کہ لیگ ملتوی ہوئے تین ماہ ہوگئے ابھی تک ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے بارے کچھ نہیں بتایا جارہا،پی سی بی حکام اور وزیر اعظم سےاپیل ہے کہ اس مشکل صورت حال میں ٹکٹوں کے رقم واپسی کے احکامات جاری کریں۔
اس ساری صورت حال پر پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے شائقین کی رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوچکی ہے تاہم کرونا کی پھیلاو کے باعث ٹی سی ایس سینٹرز سے ٹکٹس خریدنے والوں کی رقم کی ری فنڈنگ کےلئے ایس او پیز تیار کئے جارہے ہیں جلد ہی ٹکٹوں کی واپسی کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔