ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہی خاندان کے سات افسر،سب کا گریڈ بھی ایک ہے

ایک ہی خاندان کے سات افسر،سب کا گریڈ بھی ایک ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:عوامی خدمت کا شوق پوری فیملی کو بیوروکریسی میں کھینچ لایا، ایک ہی خاندان کے 7 افرادگریڈ17 کے افسر ہیں،سات کے سات بہن بھائی خدمت کےجذبے سےسرشارعوام کیلئے سہولتیں پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔

 
جذبہ مضبوط ہوتو ہمت پیدا ہوہی جاتی ہے۔ایسی ہی ایک فیملی پنجاب میں عوام کی خدمت کا جذبہ لئے مصروف عمل ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں تعینات 2 افسران نعمان ڈوگر اور رضوان ڈوگرگریڈ17 کے افسر ہیں جبکہ ان کے دیگر بہن بھائی بھی پنجاب کی بیوروکریسی میں گریڈ17پر ہی تعینات ہیں۔ نعمان ڈوگر سیکشن افسر جبکہ رضوان ڈوگر ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پرکام کررہے ہیں۔ ان کی ہمشیرہ شمائلہ منظورڈپٹی ڈائریکٹرہیں، جبکہ بھائی زمان ڈوگرگریڈ17 کے قانون دان ہیں۔ان کے دوسرے بھائی زین منظورمیڈیکل افسر ہیں۔

ہمشیرہ منتہا منظور ڈینٹل سرجن جبکہ دوسری ہمشیرہ ثمرہ منظور گریڈ17 کی انجینئر ہیں۔مذکورہ ڈوگر فیملی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مختلف عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer