ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی اجلاس بے نتیجہ ختم

آئی سی سی اجلاس بے نتیجہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : آئی سی سی بورڈ میٹنگ بغیر نتیجہ ختم ہوگئی ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کی میزبانی پر فیصلہ ایک ماہ بعد ہوگا ۔


آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کی میزبانی پر فیصلہ ایک ماہ تک ملتوی کردیا گیا، ویڈیو لنک پر ہونیوالی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے مختلف آپشنز پر کام جاری رکھا جائے گا، آئی سی سی اپنے ایونٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھ کر کرے گا۔ کورونا کی صورتحال پر تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر چلنے اور تمام ممالک سے صحت اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بات چیت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

آئی سی سی نےٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے بھارتی بورڈ کو دسمبر 2020 تک کی ڈیڈلائن دے دی ۔ٹیکس کی چھوٹ نہ ملی تو بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی میزبانی واپس لے لی جائے گی، اجلاس میں آئی سی سی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا۔ اس حوالے آئندہ آنیوالے دنوں میں آئی سی سی بورڈ ممبرز آپس میں رابطے رکھیں گے۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اب تک تقرباً 75 لاکھ مریض سامنے آچکے ہیں،چار لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 37 لاکھ سے زیادہ ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے معاملات متاثر ہوئے ہیں،لاک ڈائون کے پیش نظر سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں،کھیلوں کے ایونٹ منسوخ کردیے گئے ہیں،پاکستان میں جاری پی ایس ایل کو بغیر سیمی فائنلز،فائنل کے ختم کرنا پڑا،آئی پی ایل کا آغاز بھی نہ ہوسکا۔اب عالمی ایونٹ  ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد بھی دائو پر لگا ہوا ہے۔حالات بہتر ہوئے تو کرکٹ کے میدان پھر آباد ہوں گے نہیں تو اسی طرح مایوسی چھائی رہے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer