وکلا کا پولیس کے خلاف ایک بار پھر احتجاج

وکلا کا پولیس کے خلاف ایک بار پھر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جمال الدین ) وکیل کے بھائی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئیے۔

وکلاء نے پولیس کے خلاف پھر سیشن عدالت میں احتجاج کرتے ہوئے عدالت کو تالے لگا دیئے، سائلین اور عدالتی عملہ کو احاطہ عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، ملزمان کو جیل سے لانے والی گاڑی بھی اندر داخل نہ ہوسکی۔

احتجاجی وکلاء کا کہنا تھا کہ سید تقی الحسن نقوی ایڈووکیٹ کے بھائی علی شاہ پر قاتلانہ حملہ ہوا، تھانہ مناوان پولیس نے ملزم اختر نصیب اور دیگر کو گرفتار کیا اور پھر ساز باز کرکے چھوڑ دیا۔ وکلاء نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

 تاہم سیشن جج لاہور اور لاہور بار کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر تالے کھول دیئے گئے۔