پکچر وال کے بقیہ حصے پر کام کا آغاز

پکچر وال کے بقیہ حصے پر کام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضا کھرل ) قلعہ لاہور میں واقع دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کے شمالی حصہ کی بحالی کا آغاز ہوگیا، منصوبے کے تحت گیارہ سو فٹ لمبی دیوار تین سال میں مکمل ہوگی۔

سینکڑوں تصویروں پر مشتمل دیوار اپنی مثال آپ ہے۔ قلعہ کے مغربی اور شمالی حصے میں پھیلی دیوار کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کی بنا پر ہی چند ماہ قبل اس کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت دیوار کا شمالی حصہ پہلے بحال ہوا جبکہ باقی حصے پر ابتدائی کام ہورہا ہے۔

منصوبے کے تحت اس سال چھ سو فٹ کے قریب دیوار کی بحالی کا کام مکمل ہوگا۔ اس مقصد کے لیے دیوار کو پہلے کیمیکلی ٹریٹ کیا جاتا ہے اور پھر ایسے اجزا کا انتخاب کیا جاتا ہے جو ہر طرح کے موسموں میں دیرپا ہوں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ دیوار غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے۔ قلعہ لاہور کو ورثہ کی عالمی فہرست میں شامل کرنے میں اس دیوار کا بھی اہم کردار ہے۔ اسی لیے اس کی بحالی اور تحفظ کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے۔