سٹی42: سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع اورگلوکار علی ظفر سے متعلق ہراسگی کیس کی سماعت، علی ظفر کے مینجر نے بیان قلمبند کہ میشا شفیع نےسازش کے تحت الزام لگایا، ہراساں کر نے کے الزامات سےعلی ظفر کے بین الاقوامی معاہدے ختم ہوگئے۔
ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکارعلی ظفرکے ہرجانہ کیس کی سماعت کی، علی ظفر کے دو گواہان پیش ہوئےمگروقت کی قلت کے باعث صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند ہوا، علی ظفر کے سابق مینجرسرفراز نے اپنا بیان قلمبند کرایا جبکہ موجودہ مینجرطلحہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔ مینجر سرفراز کا کہنا تھا کہ گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات کی وجہ سےعلی ظفرکوبھاری مالی نقصان ہوا، جنسی ہراسگی کے الزام کی وجہ سے انٹرنیشنل کمپنیوں نےعلی ظفر سے گانے، فلم اور دیگر کنسرٹس سے متعلق معاہدے ختم کردئیے ہیں۔
علی ظفر کا موقف ہے کہ میشا شفیع کے الزامات سے انکی شہرت متاثرہوئی، عدالت میشا شفیع کوسو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے، اب تک علی ظفر کے دس گواہان بیانات قلمبند کراچکے ہیں۔