ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی‘‘

’’تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے نیا بلدیاتی نظام ممددومعاون ثابت ہوگا، مسائل کے حل کیلئےعوام کو اہل اقتدار کے ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔  یہی وہ تبدیلی ہے جس کیلئے عوام نے تحریک انصا ف کو ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں پہنچایا ہے، ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں، انہوں نے کہا کہ  عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر، غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو مشترکہ اور مربوط کاوشو ں سے گورننس کو بہتر بنانا ہے، عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انفرادیت اور جدت کیساتھ کام کیا جائے گا،  عوامی خدمت کے مشن میں کسی کومداخلت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

Shazia Bashir

Content Writer