ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور جنرل ہسپتال میں بچہ وارڈ کا افتتاح کر دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور جنرل ہسپتال میں بچہ وارڈ کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور جنرل ہسپتال میں بچہ وارڈ یونٹ 2 کا افتتاح کر دیا، یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ نئے وارڈز سے بچوں کیلئے 30 نئے بیڈز کا اضافہ ہوا۔

لاہور جنرل ہسپتال میں پیڈریاٹک یونٹ 2 کے افتتاح کے موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب بھی صوبائی وزیر یاسمین راشد کے ہمراہ تھے، یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں مجموعی طور پر 140 بیڈ کا اضافہ ہوا ہے جس سے شہریوں کو فائدہ ہو گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نئے وینٹی لیٹرز جلد ہی تمام ہسپتالوں میں آ جائیں گے، ایک کمپنی نےعدالت سے حکم امتناعی لیا ہوا تھا جس کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کی خریداری میں تاخیر ہوئی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پولیو مہم دوبارہ شروع کی جا رہی جب تک پولیو کا وائرس ختم نہیں ہوتا بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer