سٹی42: رائیونڈ ریلوے سٹیشن عملے کی غفلت اور لاپرواہی کھل کر سامنے آ گئی، رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی عمارت پر لگا قومی پرچم ریلوے اہلکاروں کی نا اہلی بتانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی عمارت پر لگا پرچم عرصہ دراز سے تبدیل نہ کیا جا سکا، مسلسل بلند رہنے کی وجہ سے پرچم نے بوسیدہ ہونے کیساتھ اپنی اصل رنگت بھی کھودی ہے، پرچم کئی سال پرانا ہونے کے باعث جگہ جگہ سے پھٹ چکا ہے۔
مگر ریلوے سٹیشن انتظامیہ کی جانب سے نا تو پرچم کی دیکھ بھال کی گئی اور نہ ہی تبدیل کیا گیا، ریلوے وزیرشیخ رشیدنے چند ماہ قبل رائیونڈسٹیشن کا دورہ بھی کیا تھا، اس کے باوجود قومی پرچم کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا سکی۔