ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقدمہ احتساب عدالت میں ڈوریں سپریم کورٹ سے ہلائی جارہی ہیں:نواز شریف

مقدمہ احتساب عدالت میں ڈوریں سپریم کورٹ سے ہلائی جارہی ہیں:نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ میرے بنیادی حقوق سلب کیئے جارہے ہیں، مقدمہ احتساب عدالت میں چل رہا ہے لیکن ڈوریں سپریم کورٹ سے ہلائی جارہی ہیں، اگر انتخابات سے قبل فیصلہ مجبوری ہے تو فیصلہ کر دیں وگرنہ یہ آئین کے متصادم ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ماڈل ٹاون مرکزی سیکرٹریٹ میں دیگر رہنماؤں شہباز شریف، راجا ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، آصف کرمانی، مریم نواز، پروہز رشید، خواجہ سعد رفیق، مشاہد حسین، مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے نیا وکیل کروالو، کوئی بھی وکیل ایسے سخت حالات میں پیش ہونے کو تیار نہیں، ایسا کسی بھی وکیل کیلئے ممکن نہیں کہ کل وکالت نامہ جمع کرائے اور کیس لڑنا شروع کردے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج تک کسی وکیل پر اتنی سخت قدغن نہیں لگائی گئی، میرے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ میں اپنے وکیل سے بھی محروم ہو گیا ہوں۔

اس خبر کولازمی پڑھیں:ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی: نواز شریف

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقدمہ احتساب عدالت میں چل رہا ہے لیکن ڈوریں سپریم کورٹ سے ہلائی جارہی ہیں، کیا کسی ایک بھی مقدمے کی ایسی سماعت ہورہی ہے؟ چالیس دیگر مقدمات بھی ہیں، یہ کب درج ہوئے کتنی پیشیاں ہوئی ججز کو علم تک نہیں۔ چیف جسٹس کے بیوی سے ملنے کے متعلق ریمارکس پر دکھ پہنچا، کون انہیں دل آزاری کی اجازت دیتا ہے۔ پانامہ کی آخری قسط افسوسناک ہے ابھی بہت سی چیزیں سامنے آنی ہے، جے آئی ٹی کیسے بنی جب کچھ نہ بنا تو خیالی تنخواہ نہ لینے کا شوشا چھوڑ کر وزارت عظمی سے فارغ کیاگیا، انتخابات کے عین پہلے یہ صورتحال پیداکردی گئی ہے۔