پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،43 اڈے سربمہر

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،43 اڈے سربمہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا لاہور سمیت صوبے کے چار شہروں میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مجموعی طور پر ایک سو انتالیس علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے اور 43 اڈے سربمہر کر دیئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن انٹرنیشنل ریگولیٹری کمیونٹی کا رکن بن گیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عطائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں عطائیوں کے خلاف آپریشن کیا، مجموعی طور پر ایک سو انتالیس علاج گاہوں پر چھاپے مارے گئے تو ان میں سے تینتالیس اڈوں پر انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناؤنا دھندہ جاری تھا جس پر ان اڈوں کو سربمہر کر دیا گیا ۔