وقاص احمد: آج چار محرم کو علم کا جلوس شاد باغ کے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ وسن پورہ اختتام پذیر ہو گا۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے 4محرم الحرام شاد باغ کے مرکزی جلوس کے روٹ کے اہم مقامات کا جائزہ لیا،تمام داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا۔
ایس پی سٹی نے جلوس کے منتظمین کو وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو سخت چیکنگ کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔