سٹی42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کو صوبے میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور فعال کرنے کے حوالے سے ٹاسک دے دئیے۔
گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد صدر آصف علی زرداری بلاول ہاؤس سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہو گئے۔