ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں اضافہ

 ڈالر کی قدر میں اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے کا ہوگئی۔

  واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 57 پوائنٹس بڑھ کر 79898 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer