ویب ڈیسک: لاہور کی مقامی عدالت نے اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں شوہرحارث کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہازیب کے مطابق ان کا شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے شدید تشدد کیا، عائشہ نے طبی معائنے کے بعد شوہر کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت تھانہ سرورروڈمیں مقدمہ درج کرایا، ایف آئی آر کے متن میں عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ خاوند مجھے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے، اب تشدد کرکے مجھے شدید زخمی کردیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
عائشہ جہانزیب کےگرفتار شوہرکو کینٹ کچہری لاہور کی عدالت میں پیش کیاگیا، پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کرکے عدالت سے2روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔