ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابلتے گٹڑ، سڑکیں تالاب؛ بھوپتیاں چوک کا سیوریج نظام بھی جواب دے گیا

Bhopatyan Chowk, city42 , sewerage system collapsed, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: ڈیفنس روڈ بھو بتیاں چوک پر سیوریج کا نظام درہم برہم ہوا پڑا ہے۔  گٹر ابلنے سے مین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہے، سیوریج کا پانی جمع ہونے سے جہاں لوگوں کا  صرف گزرنا ہی  دشوار ہنہیں ہے بلکہ  ان کے معمولاتِ  زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

شہر کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیفنس روڈ بھو بتیاں چوک کا بھی سیوریج نظام جواب دے گیا۔ مین روڈ پر گٹر ابلنے سے سیوریج کا پانی جمع ہے جسے نکالنے کے لئے واسا نے کوئی انتظام نہیں کیا۔ 

  سیوریج کا پانی اور کھلے مین ہولز جہاں تعفن پھیلا رہے ہیں وہیں مچھروں کی افزائش کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے سیوریج کا نظام ناقص ہو چکا ہے جس کے باعث ہر وقت یہاں پانی جمع رہنا معمول بن گیا یے۔

بھوپتیاں چوک پر  پیدل گزرنے والوں کے لیے بھی راستہ نہیں ہے اور جو لوگ گاڑیوں پر گزر رہے ہیں وہ بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ گٹر کھلے ہونے سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں۔  انتظامیہ اور حکومت سے گزارش ہے سیوریج نظام کو ٹھیک کروایا جائے۔