غریب پر زندگی کے دروازے تنگ،   ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کا علاج بند

غریب پر زندگی کے دروازے تنگ،   ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کا علاج بند
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری :  ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کا علاج بند ہو گئے  ادویات کا سٹاک بھی ختم ہوگیا۔

 ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کا علاج ناپید ہوگیاہے ۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی ادویات کاسٹاک ختم ہوگیا ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ سے ادھار مانگی گئی ادویات بھی کئی ماہ سے ختم ہوچکی ہیں ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے علاج معالجے کیلئے 17 خصوصی کلینکس قائم کیے گئے تھے ۔ کلینکس میں ڈاکٹرز کی بھی مطلوبہ تعداد میسر نہیں ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریض ٹیچنگ ہسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد مہنگی ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں ۔