آئی جی پنجاب کی ہدایت پر محرم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان فائنل

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر محرم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان فائنل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محرم کےحوالےسے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا ۔شہر میں عشرہ محرم کے 364 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 10 ہزار سے زائد افسراور اہلکار تعینات ہونگے۔
 آئی جی کی ہدایت پرعاشورہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیےگئےہیں۔ لاہور میں 3ہزار868 مجالس کی سکیورٹی کے فرائض 20ہزار788 افسران اور اہلکار سر انجام دیں گے۔جبکہ صوبہ بھر میں منعقدہ9ہزار351 جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض 1لاکھ15ہزار180 افسران ، اہلکار اور 45ہزار565 والنٹیرز سر انجام دیں گے۔سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ ، ٹریفک پولیس سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز بھی اپنے فرائض ادا کریں گی۔