عام انتخابات، انتخابی قوانین میں ترامیم پر باقاعدہ کام شروع  ہو گیا

 عام انتخابات، انتخابی قوانین میں ترامیم پر باقاعدہ کام شروع  ہو گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : عام انتخابات سے پہلے انتخابی قوانین میں ترامیم پر باقاعدہ کام شروع  ہو گیا ۔
انتخابی اصلاحات پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس جاری ،پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات اجلاس کی صدارت چئیرمین سردار ایاز صادق کررہے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے ان کیمرہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شریک  ہوئے ۔ممبر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا وفاقی وزیر نوید قمر،سنیٹر تاج حیدر، ایم این اے افضل ڈھانڈلہ بھی شریک ہیں ۔
سنیٹر منظور احمد ،سنیٹر کامران مرتضی اور سیکریٹری الیکشن کمیشن موجود اور اجلاس میں الیکشن ایکٹ پر مزید ترامیم کےلئے غور جاری ہے ۔ الیکشنز ایکٹ میں ترامیم کےلئے سپیکر نے کمیٹی کو 10 روز دے رکھے ہیں
کمیٹی الیکشنز ایکٹ کا مکمل جائزہ لیکر تجاویز پیش کریگی ۔