محسن نقوی نےچھ ہسپتالوں کیلئے دو ارب تیس کروڑروپے جاری کردیئے

Mohsin Naqvi, Hospitals improvement in Punjab, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگراں  وزیر اعلیٰ کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کےمنصوبہ پر عملدرآمد کے لئے لاہور سمیت پنجاب کے 6 بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی بنیادوں پر 2 ارب 30 کروڑ جاری کر دیئے گئے۔
 2 ارب 30 کروڑ روپے کی یہ رقم ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت پرخرچ ہو گی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پرمیو ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور ایمرجنسی بلاک کی ری ویمپنگ کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

لاہور کے چلڈرن ہسپتال کو 30 کروڑ روپے،  جنرل ہسپتال  کو 50 کروڑ  روپےاور جناح ہسپتال کو 40 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔

ہسپتالوں میں مسائل کو سمجھنے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے خود ہسپتالوں کے دورے کیے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز ملتے ہی ہسپتالوں میں تعمیر اور مرمت کے پیپر ورک کا آغاز ہو گیا ہے اور اگست تک ہسپتالوں میں عمارتوں کی تعمیر ومرمت کا عملی کام شروع کردیا جائے گا۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔