لاہوریوں کیلئے صبح سویرے بڑی خوشخبری آگئی

لاہوریوں کیلئے صبح سویرے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں مزید نئے میگا پراجیکٹ کے آغاز کا اعلان کردیا ،کیولری گراؤنڈ ،گھوڑا چوک اور نواز شریف انٹرچینج منصوبے پر 17 جولائی سے کام شروع کردیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی قیمت کے حوالے سے وفاقی حکومت سے معمولات طے پا گئے ہیں، اب پنجاب بھر میں 85سو روپے فی من پھٹی کی فروخت یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سیلابی صورت کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے، دریاؤں کیساتھ آبادیوں کے انخلاء کا حکم دے دیا ہے، لاہور کے ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کروائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اکبر چوک پراجیکٹ بروقت تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے، کیولری گراؤنڈ، گھوڑا چوک اور نوازشریف انٹر چینج انڈر پاس پراجیکٹ کی تعمیر کا کام 17 جولائی کو شروع ہورہاہےمنصوبے پر کام کے دوران درختوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔