عید کے پہلے روز کتنے ہزار ٹن کوڑا ٹھکانے لگایا گیا؟رپورٹ جاری

محکمہ بلدیات،مرکزی کنٹرول روم،کوڑا ٹھکانے،عید الاضحی،سٹی42
کیپشن: عید الاضحیٰ پر صفائی کے انتظامات،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) محکمہ بلدیات نے عید کے پہلے روز صوبہ بھر سے ہزاروں ٹن کوڑا ٹھکانے لگا دیا۔

مرکزی کنٹرول روم نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی رپورٹ جاری کر دی،صوبہ بھر سے 11283شکایات موصول ہوئیں، محکمہ بلدیات کے مطابق کنٹرول رومز نے 10609شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا۔

واٹس ایپ نمبر پر 53شکایات موصول ہوئیں ،ہر شکایت کو 3گھنٹے میں حل کیا جا رہا ہے،8ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کا ہیلپ لائن نمبر 1139بھی مکمل طور پر فعال ہے۔

  محکمہ بلدیات کے مطاءق ماحول کو تعفن زدہ ہونے سے بچانے کے لیے عملہ مکمل طور پر الرٹ ہے،25ہزار سے زائد اضافی عملہ عید کے تینوں روز فیلڈ میں موجود رہے گا۔35لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز کی تقسیم کا عمل جاری ہے،آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے میں محکمہ بلدیات کا ساتھ دیں۔ واضح رہے کہ عید کے پہلے روز صوبہ بھر سے 72ہزار ٹن کوڑا ٹھکانے لگا یا گیا۔