جی سی یو سلیکشن بورڈ اجلاس ۔۔۔ اہم تقرریوں کی منظوری

جی سی یو سلیکشن بورڈ اجلاس ۔۔۔ اہم تقرریوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جی سی یو کے 80 ویں سلیکشن بورڈ  اجلاس  میں  7شعبہ جات میں 18 لیکچررز کی تقرری کی سفارش  جبکہ  13 اساتذہ اور سٹاف ممبران کی ترقیوں کی سفارش کردی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی زیرصدارت جی سی یو کے 80 ویں سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  7شعبہ جات میں 18 لیکچررز کی تقرری کی سفارش  جبکہ  13 اساتذہ اور سٹاف ممبران کی ترقیوں کی سفارش کی گئی ۔   جن شعبہ جات  میں لیکچررز کی تقری کی سفارش کی گئی اس میں  مائیکروبیالوجی ، نباتیات ، معاشیات ،کیمسٹری ،  جغرافیہ ، کمپیوٹر سائنس ، انگریزی ادب ،سوشیالوجی  شامل ہے جبکہ  جغرافیہ میں لیکچرر کیلئے انٹرویو زلیکن کوئی مناسب امیدوار نہیں ملا،

 سلیکشن بورڈ نے ٹنیور ٹریک سسٹم پر 7فیکلٹی ممبران کی ترقی کی سفارش کی،  سٹاف ممبران کی بطور ڈپٹی رجسٹرار ، سینئر لائبریرین ترقی کی سفارش کی گئی ۔ اجلاس میں  سٹاف کی سسٹم عنالسٹ ،ڈپٹی کنٹرولر آف امتحانات کے طور پر ترقی کی سفارش ، تمام  سفارشات  منظوری کیلئےیونیورسٹی کےسنڈیکیٹ کےسامنے رکھی جائیں گی، سنڈیکیٹ بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق حتمی منظوری دے گی۔ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں   سبجیکٹ ایکسپرٹ، سنڈیکیٹ کے نمائندہ اور دیگر مستقل ممبران نے شرکت کی۔