(راؤدلشاد)کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ، شہر میں کورونا وائرس تین زندگیاں نگل گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 126 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 3 عشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گئی، خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 3.2 تک پہنچ گئی، گزشتہ روز 126 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے، فیصل آباد میں بھی0.5, ملتان میں 1.6 جبکہ راولپنڈی میں 2.5 ریکارڈ کی گئی،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 292 نئے کیسز، ٹوٹل تعداد 348,085 ہو گئی۔
اب تک میں 328,767 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں،صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,499 رہ گئی گزشتہ روز لاہور میں تین صوبہ بھر میں کل 4 اموات رپورٹ ہوئیں، مجموعی اموات کی تعداد 10,819 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,062 ٹیسٹ کئے گئےصوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,827,053 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
راولپنڈی میں 75،پاکپتن میں 10, رحیم یار خان میں 9، سیالکوٹ میں 9، ملتان میں 7، ڈیرہ غازی خان میں 6 اور میانوالی میں 6 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں.
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہاہےکہ عوام سے گذارش ہے کورونا کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 1.7 ریکارڈ کی گئی،بلاضرودت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور پر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں۔
سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں، تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہےکسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں۔