لاہور میں بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ، گورنر پنجاب کا انکشاف

لاہور میں بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ، گورنر پنجاب کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں صاف پانی اہم مسئلہ بن گیا،لاہور میں بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے کا انکشاف،  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے برنچ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔ گورنر پنجاب کاکہناتھاکہ پنجاب کے 30 ترقیاتی منصوبوں میں سے 15 پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے سینئرصحافیوں کے اعزاز میں برنچ کا اہتمام کیا گیا۔ سینیئر صحافی ایڈیٹر سٹی 42نوید چودھری، کالم نگار اسرار رانا، ناصف اعوان، عابد سلمان، چودھری اکرم ،حبیب اکرم، نعیم مسعود، کاشف سلمان، عمران امین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

گورنرپنجاب کاکہنا تھاکہ صوبے میں صاف پانی اہم مسئلہ بن چکا ہے، لاہور میں بیشترواٹر فلٹر پلانٹس ناکارہ ہوچکے ہیں ،30 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہو چکی ہے 15 پر کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

 گورنر پنجاب  نےدورہ امریکہ کے دوران ہونیوالی پیشرفت پرگفتگو کرتے ہوئےکہنا  تھا کہ امریکہ میں پاکستانی اور سکھ کمیونٹی سے تجارت بڑھانے، نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے تبادلہ خیال ہوا جبکہ کیلیفورنیا میں زرعی یونیورسٹی کیساتھ معاہدہ کیا ہے جس سے زراعت کے شعبے میں مدد ملے گی ۔