ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد کی ہوس میں بیٹوں کی باپ کے ساتھ ایسی حرکت کہ آپ حیران رہ جائیں گے 

ملزمان پولیس حراست میں
کیپشن: ملزمان پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)جائیداد کی ہوس نے رشتوں کا تقدس بھلا دیا ،رائیونڈ کے علاقے میں بیٹوں نے ساتھیوں سے مل کر باپ کو اغوا کر لیا ،پولیس نے ہاتھ پاؤں باندھے پچاس سالہ فریاد کو بازیاب کروا لیا ۔
پولیس کے مطابق فریاد کے بیٹوں جاوید اور جنید نے ساتھی سجاد  اوردیگر افراد کیساتھ مل کر باپ کو گزشتہ روز سندر سے اغوا کیا تھا ۔ ملزمان نے باپ کو اغوا کرکے گاڑی میں ڈالا اور رائیونڈ لا کر رات بھر تشدد کرتے رہے۔ملزمان نے رسیوں سے فریاد کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے ۔تشدد کے باعث چیخ و پکار کی آواز سن کر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے رسیوں سے بندھے فریاد کو بھی بازیاب کروا لیا ۔پولیس کے مطابق فریاد نے بیوی کو چند ماہ قبل طلاق دے دی تھی اور بیوی اور بچے باپ سے جائیداد کا مطالبہ کررہے تھے۔