سٹی 42: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر موجود چور میڈیکل سٹور سے چندے کا غلہ چرا کر فرار،سی سی ٹی وی کے باوجود تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر موجود میڈیکل سٹور سے چور چندے کا غلہ اٹھا کر فرار ہوگیا، میڈیکل سٹور میں لگے سی ٹی وی نے یہ منظر یکارڈ کرلیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور دوائی لینے کیلئے میڈیکل سٹور میں داخل ہوتا ہے کیش کاؤنٹر پر کیشئر کو دوائی کیلئے پیسے دیتا ہے پھر موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے کیسشئر کےسامنے پڑے چنڈے کو اٹھا کر فرا ہو جاتا ہے، چوری کی یہ واردات چند روز قبل میڈیکل سٹور میں ہوئی تھی ،سی سی ٹی وی کے باوجود تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔