عیدالاضحیٰ کی آمد، جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

cattle markets
کیپشن: cattle markets
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر  بھر سے(عمر اسلم، حسنین اولکھ، سعید احمد سعید )عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں مویشی منڈیاں بھی سج گئیں، شہری چھٹی کے روز جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں، لیکن جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

 عیدالاضحیٰ  کی آمد آمد ہے اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں مویشی منڈیوں میں شہریوں کا رش بڑھ گیا، کوئی بکروں کی تلاش میں ہے، تو کوئی گائے یا چھترا خریدنے کاخواہشمند لیکن قربانی کے جانور کی قیمتیں آسمان سے پہنچ گئیں۔

قربانی کے جانور خریدنے آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی ہے لیکن قربانی بھی ضروری ہے،  منڈی میں جانوروں کے آسمان سے باتیں کرتے نرخوں نے عام آدمی کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے، شہری صرف ریٹ پوچھنے پر ہی اکتفا کر رہے ہی۔

 ادھر کاہنہ کاچھا مویشی منڈی میں بارش کے بعد منڈی کی صورتحال ابتر، مویشی و بیوپاری انتظامیہ کی بدانتظامی کے بھینٹ چڑھ گئے، مویشی کیچڑ اور پانی میں بیٹھنے پر مجبور ہیں تو دوسری جانب شامیانے گر گئے، بیوپاری اور مویشی انتظامیہ کے بدترین انتظامات کی بھینٹ چڑھ گئے۔ 

بیوپاریوں کا ضلعی انتظامیہ سے نامناسب جگہ مہیا کرنے پر شکوے شکایات ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے 2 گھنٹے بعد لائٹیں بند کردی جاتی ہیں اور پبلک ٹوائلٹس کا کام بھی مکمل نہیں ہوسکا

Sughra Afzal

Content Writer