ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کتے کےکاٹنے سے بچہ جاں بحق ۔۔۔  کمشنر لاہور کا نوٹس

 کتے کےکاٹنے سے بچہ جاں بحق ۔۔۔  کمشنر لاہور کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں کتے کےکاٹنے سے بچہ جاں بحق ۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں  آوارہ کتے کے کاٹنے سےمتاثرہ  6 سالہ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے بلال کے بھائی کے مطابق بلال گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران بلال کو کتے نے گردن سےدبوچ لیاجسے کتے سے بڑی مشکل سے چھڑوایا گیا اس دوران بلال کی سانس کی نالی کٹ چکی تھی۔ بلال کی موت کی خبر سن کروالدہ غم سےنڈھال ہو گئیں اورغشی کے دورےپڑنے لگے۔ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ علاقے میں اس طرح کے3واقعات پہلےبھی ہو چکےہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سےآوارہ کتوں کے خاتمے کیلئےکوئی اقدامات نہیں  کیےگئے۔

  دوسری جانب  کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے لیاقت آباد میں کتے کےکاٹنے کےواقعہ کانوٹس لےلیا، کمشنر لاہور  کی جانب سے انتظامیہ کو  سخت ہدایات جاری ۔ایم سی ایل زون کی ٹیم جائےوقوعہ پر پہنچ گئی، کمشنر لاہورکا کہنا ہے کہ  ایڈیشنل کمشنر لاہور  واقعہ کی تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ کوٹ لکھپت گندے نالے کے اطراف میں جھگیوں کا سروے کرایا جائے گا، زونل ٹیمیں کتوں سمیت تمام آوارہ جانوروں کے اعدادو شمار جمع کریں۔