پاکستان کا پہلا زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ تیار

پاکستان کا پہلا زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) برساتی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کا پہلا زیر زمین واٹر ٹینک تیار ہوگیا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ لمبے بوٹ پہننے والوں نے نکاسی آب کے لیے کوئی مستقل حل نہیں کیا، ہماری حکومت نے نکاسی آب کے لیے پہلے واٹر ٹینک کی تعمیر کا کام مکمل کیا

زیر زمین واٹر ٹینک لارنس روڈ پر واقع باغ جناح ٹینس کورٹ کی جگہ پر بنایا گیا۔ واٹر ٹینک کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے دورہ کیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور وی سی شیخ امتیاز محمود نے ٹینک سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر ہاؤسنگ نے بتایا کہ واسا نے تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل کیا۔ اس کے بعد قذافی اسٹیڈیم سمیت دیگرعلاقوں میں زیر زمین واٹر ٹینک بنائے جائینگے۔ سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لمبے بوٹ والے نکاسی آب کا کوئی مستقل حل نہیں کرسکے۔ شہر میں مزید مقامات پر واٹر ٹینک بنانے کے لیے سٹڈی کررہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ واٹر ٹینک 14 لاکھ گیلن پانی محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پچاس ملی میٹر بارش ہونے پر لارنس روڈ پر بارشی پانی جمع نہیں ہوگا۔