سابق کپتان سلیم ملک پی سی بی کے سامنے ڈٹ گئے

سابق کپتان سلیم ملک پی سی بی کے سامنے ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کے ٹرانسکرپٹ پر اپنا جواب مسترد کیے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک سامنے آگئے، سابق کپتان نےکہا کہ بورڈ میں چند لوگ معاملات خراب کرنا چاہتے ہیں، اس معاملے کی انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جانا چاہیے۔

فکسنگ کرکٹ اسکینڈل میں سابق کپتان سلیم ملک پی سی بی کے سامنے ڈٹ گئے، سابق کپتان نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعتراف کا لیٹر منظر عام پرلانے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ای میل کر کے کہا کہ ٹرانسکرپٹ کا جواب درست نہیں دیا، اس میں غلطیاں ہیں انہیں درست کر دیں۔

سابق کپتان نےکہا کہ میں 2014 نہیں 2013 کے آخر میں کرکٹ بورڈ کے پاس گیا تھا، نجم سیٹھی، سبحان احمد اور تفضل رضوی سے ملاقات میں اپنا مسئلہ اٹھایا، جس پر سبحان احمد اور تفضل رضوی نے کہا کہ ایک طریقہ ہے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے لیٹر لکھا جائے، ان دونوں کے کہنے پر انہی کے لکھے ہوئے لیٹر پر دستخط کیے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ایک طرف کرکٹ بورڈ مجھ سے جواب مانگ رہا ہے اور دوسری جانب نئی کہانی سامنے لے آئےہیں، بورڈ میں کالی بھیڑیں معاملے کو خراب کر رہی ہیں، 20 سال پاکستان کے لیے کھیلا ہوں اور تنہا کئی میچز پاکستان کو جتوائے ہیں۔

سلیم ملک نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی سی بی انکوائری کر کے معاملہ خراب کرنے والے لوگوں کو سامنے لائیں، آئی سی سی کو بھجوانے کے لیے لکھوایا جانے والا لیٹر ان کے خلاف استعمال کرنا مضحکہ خیز ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer