(ملک اشرف) نوجوان وکلاء کے لئے گریڈ سترہ میں سول جج بننے کا سنہری موقع سول جج کم، جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدہ پر بھرتی کے لئے درخواستوں کی وصولی میں صرف تین روز باقی اامیدواروں کے لئے درخواستیں دینے کے لئے اب صرف تین دن کا موقع باقی رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان وکلاء کے لئے گریڈ سترہ میں سول جج بننے کا سنہری موقع سول جج کم، جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدہ پر بھرتی کے لئے درخواستوں کی وصولی میں صرف تین روز باقی اامیدواروں کے لئے درخواستیں دینے کے لئے اب صرف تین دن کا موقع باقی رہ گیا، 15 جولائی آخری تاریخ لاہور ہائیکورٹ کے زہر اہتمام سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتی کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔
بی اے ایل ایل بی، کم از کم دوسال کی وکالت پریکسٹس والے امیدوار درخواست دینے کے لئے اہل ہیں امیدوار وکلاء کے لئے عمر کی حد 22 سے 35 سال ہونا بھی ضروری ہے، سول جج کی بھرتی کے لئے 3 فیصد مستحق معذوروں اور 5 فیصد اقلیتوں کے لئے کوٹہ رکھا گیا ہے امیدواروں کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونے سمیت دیگرز شرائط پر ہورا اترنا بھی ضروری ہے۔
امیدواروں سے گیارہ سو نمبرز پر مشتمل سات مضامین میں تحریری امتحان لیا جائے گا، امیدواروں سے سول لاء، کریمنل لاء، جنرل لاء، انگلش، اردو، جنرل نالج کا امتحان لیا جائے گا امیدواروں سے سترہ نومبر 2020 سے تحریری امتحان لیا جائے گا امیدواروں کے لئے لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں امتحانی سنٹرز بنائے جائیں گے۔
کامیاب امیدواروں کے لئے مجموعی طور پر پچاس فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہوگا تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا سائیکالوجیکل اور اٹیچیوڈ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا امیدواروں کے لئے آٹھ مضامین میں ہچاس فیصد نمبر لے کر پاس ہونا ضروری ہوگا۔ ذرائع چیف جسٹس محمد قاسم خان نے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی بھرتی کی منظوری دی۔