(سٹی42) بریسٹ کینسر کا شکار پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل مہلک بیماری کے خلاف کافی عرصہ سے جنگ لڑرہی تھیں جس کی وجہ سےان کی صحت بھی ناساز ہوگئی،اداکارہ نے ہمت اور حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور اس کے خلاف فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ کافی عرصہ سے کینسر کے عارضے میں متبلا تھیں بلآخر ابہوں اس بیماری کو شکست دے دی،کینسر سے نجات حاصل کرنے کے بعدانہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئےٹویٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ ہ ان کی زندگی میں کیموتھراپی کا مرحلہ کسی جنگ سے کم نہیں تھا، لیکن انہوں نے اللہ کی مدد سے درد اور تکلیف کو صبر اور حوصلے سے برداشت کیا۔
Its been an unforgettable struggle.Chemo is a battle.But Im without fear,in solitude held tight,cocooned in Allahs Love.Every lesson sent I try 2 learn.Pain,sickness is all a journey 2 healing,& Patience.Bad Sepsis,sugar 600,nearly wnt in2 coma. Alhamdolillah now getting better???????? pic.twitter.com/6RaQx1t6dP
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 10, 2020
اداکارہ نےمزید ٹویٹ کرتے بتایا کہ کیموتھراپی کے سیشنز کے باعث اُن کا شوگر لیول 600 سے تجاوز کر جاتا تھا، اور اب وہ ذیابیطس کا شکار ہوگئیں ہیں اور ہسپتال سے نکلنے کے بعد سب سے پہلے انسولین لگانا سیکھیں گی۔
New post chemo issue is I'm now diabetic. Have 2 learn to take insulin injections. And must start a healthy lifestyle. Once I'm out of hospital that is. Still weak & wobbly but thanking you all so much for your loved support & prayers. You helped me sail through it. Alhamdolillah
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 10, 2020
اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہناتھا کہ وہ اب بھی شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں، لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزاء پیغامات انہیں ہمت دلاتے رہتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں۔
اپنے چاہنے والوں سے درخواست کرتے ان کا کہناتھا کہ براہِ کرم سب میرے لئے دعا کریں کہ میں کچھ کھا لوں،کیموتھراپی کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، گزشتہ ایک ہفتے سے صرف ایک سیب اور آدھی ڈبل روٹی کھائی ہے۔
Hands shaking now so signing off. Please pray I manage to eat a little. Have only had an apple and half a croissant in the whole week.
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 10, 2020
Allah give strength to the weak & hot food, fresh clean water to everyone.
Take nothing 4 granted. Not even a sip of water going down your throat
انہوں نےسب کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہ اللہ سب کمزور لوگوں کی مدد کرے ،آخر میں انہوں نےلوگوں کو یہ پیغام دیا کہ اپنی زندگی میں کسی چیز کو بے معنی نہ سمجھئے۔