ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپو سنٹر انتظامیہ کو محکمہ صحت کا کورا جواب

ایکسپو سنٹر انتظامیہ کو محکمہ صحت کا کورا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہرٹاؤن (عثمان علیم، قذافی بٹ) ایکسپو سنٹر کورونا ہسپتال کا بل کون ادا کرے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے بل کی ادائیگی سے ہاتھ کھڑے کر لیے  ایکسپو انتظامیہ نے 19 مارچ تا 30 جون 54 کروڑ 92 لاکھ کا بل ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو بھجوایا۔

حکومت کے ذمہ کوئی بھی رقم واجب الادا نہیں، ایکسپو انتظامیہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان شٹل کاک بن گئی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بل کی ادائیگی اور تمام معاملات محکمہ صحت پر ڈال دیے۔ ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ بل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

  محکمہ صحت ڈیل کرے گا اور وہی جوابدہ ہے۔ اایکسپو انتظامیہ بل کلیئر نہ ہونے سے بجلی، گیس اور پانی سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی نہیں کر پا رہی۔ جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکسپو سنٹر کو کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر حکومتی احکامات پر کرونا ہسپتال میں تبدیل کیا گیا۔

  حکومت کے ذمہ کسی قسم کا بل واجب الادا نہیں ایکسپو انتظامیہ نے غلطی سے بل محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو بھجوایا، معاملہ حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دہا گیا ہے۔ عید الاضحی اور محرم الحرام میں کورونا کیسز بڑھنے کا اندیشہ کے پیش نظر، ایکسپو سنٹر فیلڈہسپتال کو محرم الحرام تک چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھا جائے گا۔

 محرم الحرام کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اس فیلڈ ہسپتال کی ضرورت ہے یا واپس کر دیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ایکسپو سنٹر کے ایک ہال میں 300 بیڈز کو ہائی فلو آکسیجن پراین ڈی ایم اے نے مستقل کیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایکسپو سنٹر کا کوئی کرایہ پنجاب حکومت نے نہیں دینا، بجلی، گیس پانی کے بل پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer