ریسٹورنٹس مالکان کا 18 جولائی کو اسلام آباد تک مارچ

ریسٹورنٹس مالکان کا 18 جولائی کو اسلام آباد تک مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہراہ تجارت (شہزاد خان، فاران یامین ) چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر قریشی نے 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟

میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟ میرج ہالز اور کیٹرنگ ایسوسی ایشنز نے بھی اٹھارہ جولائی کو ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، عامر قریشی نے کہا کہ ریسٹورنٹس، میرج ہالزاورکیٹرنگ کا کاروبار بند ہونے سے کئی شعبوں کا کاروبار ختم ہوکررہ گیا ہے۔

پولٹری، فروٹس، میرج ہالز اینڈ کیٹرنگ ایسوسی ایشنز کے عہدیدروں نے کہا کہ کہ چار ماہ  سے روزگار بند ہیں اور معاشی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ بھوک اور افلاس سے بلکتے لوگ وزیراعظم کو نظر نہیں آتے تو انہیں موجودہ حالات کا ادراک کرانے کیلئے 18 جولائی کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کہا کہ اگر حکومت نے انہیں ایس اوپیز کے تحت کاروبار کی اجازت نہ دی تو ہزاروں افراد سڑکوں پر ہونگے، غربت کے باعث امن وامان کا مسئلہ الگ سے درپیش ہوگا۔

دوسری جانب شادی انڈسٹری ایکشن کمیٹی کا 13 جولائی کو شملہ پہاڑی پر احتجاج جبکہ 18 جولائی کو تاجروں کی تحریک ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ صادق پلازہ میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکریٹری جنرل نعیم میر نے آل پاکستان میرج انڈسٹری ایکشن کمیٹی کے مرکزی عہدیدران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرج ہالز والے متاثر ترین لوگ ہیں۔

ہماری تحریک ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ کا مقصد یہی ہے کہ متاثرہ فریق کی آواز حکمرانوں تک پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں کہ ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک کا 18 جولائی کو بہت بڑا مظاہرہ ہوگا۔ ہم حکومت کو جھنجھوڑیں گے اور حکومت نہ سمجھی تو اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔ چیئرمین آل پاکستان میرج انڈسٹری ایکشن کمیٹی ذوالقرنین جگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے 120 دن سے شادی ہالز بند ہیں۔

 وزیر اعظم کا میرج ہالز کے ساتھ رویہ سوتیلی ماؤں جیسا ہے۔ 13 جولائی کو مل گیر احتجاج چاروں صوبوں میں کیا جائے گا۔ جبکہ 18 جولائی کو "ہارن جاؤ حکومت جگاؤ تحریک" میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ نعیم میر نے مزید کہا کہ ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ تحریک پر امن طریقے سے چلائی جائے گی

۔ ایس او پیز کے مطابق ہر گاڑی میں تین لوگ سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد جائیں گے۔ جہاں پورے ملک سے تاجر رہنما جمع ہوکر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ دوسری جانب صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں سے تعلق والی کاروباری شخصیات کا صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔  کاروباری برادری نے ایس اوپیز کے تحت تمام شعبوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اہم اجلاس کی صدارت صدر عرفان اقبال شیخ نے کی، نائب صدر میاں زاہد جاوید، چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر لاہور چیمبر خادم حسین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت بند شعبوں کو بھی ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت دے۔ میرج ہالز، مارکیز، ریسٹورنٹس، کیٹرنگ کے شعبوں کو بھی کھولا جائے اور کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ شعبوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومت بروقت اقدامات کو یقینی بنائے۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت چھوٹے تاجر کے کاروبار کو سپورٹ کرے چھوٹے تاجران کا کاروبار ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer