پرائمری اورایلیمنٹری ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کی منظوری

پرائمری اورایلیمنٹری ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی عباس: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع لاہور نے75 پرائمری اور  ایلیمنٹر ی  ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سابق دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو ان کے تین سالہ کنٹریکٹ مکمل ہونے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضع احکامات جاری کیے کہ انہیں قانون کے مطابق مستقل کردیا جائے۔ جس پر سی ای او لاہور پرویز اختر نے اپنے بورڈ کے اجلاس میں 75 کنٹریکٹ ایجوکیٹرز اساتذہ کومستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، سی ای او لاہورکا کہنا ہے اساتذہ کو 3سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنےکے بعد مستقل کیا گیا ہے۔

پرویزاختر کا کہنا ہے اساتذہ کا یہ دیرینہ مطالبہ تھاکہ انہیں مستقل کیا جائے اور کنٹریکٹ ایکٹ 2018 کے بعد ان اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer