(زین مدنی) لالی وڈ کی نئی کامیڈی رومانٹک فلم " ریڈی سٹیڈی نو" 19 جولائی کو شہر لاہور کے سینما گھروں میں پیش کی جائیگی، تیاریاں شروع کردی گئیں۔
رومانس اور کامیڈی سے بھرپور اردو فلم " ریڈی سٹیڈی نو" کی کاسٹ میں اداکار فیصل سیف، سلمان شاہد، مرحوم احمد بلال، غزالہ رشید، اسماعیل تارا اور آمنہ الیاس شامل ہیں، فلم کامیڈی سے بھرپور ہے جس میں نوجوانوں کے مسائل کے ساتھ گھر سے بھاگنے کی شادی کو موضوع بنایا گیا ہے، فلم کے ہدایتکار مصنف اور فلمساز ہشام بن منور ہیں، فلم شہر لاہور کے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کی یہ مسلسل دوسری فلم ریلیز ہو رہی ہے اس سے قبل ان کی فلم باجی سینما گھروں میں نمائش پذیر ہے۔