نئے پاکستان میں روٹی اور نان پھر مہنگا ہونے کو

نئے پاکستان میں روٹی اور نان پھر مہنگا ہونے کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) حکومت کی جانب سے فلور ملز پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد نانبائی ایسوسی ایشن نے بھی آواز اٹھا دی، صدر نانبائی ایسوسی ایشن کہتے ہیں کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔

حکومت نے فلور ملز ایسوسی ایشن پر 17 فیصد جی ایس ٹی نافذ کردیا، جی ایس ٹی کے نفاذ سے 80 کلو آٹے کی بوری پر 550 روپے تک اضافے کا امکان ہے، فلور ملز پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد نانبائی ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی۔

صدر نانبائی ایسوسی ایشن آفتاب گَل نے آٹے کی قیمت بڑھنے پر نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے تک اضافے کا عندیہ دے دیا، روٹی اور نان کی قیمت میں متوقع اضافے پر شہری حکومت سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں، عوام نے روٹی اور نان کی قیمت میں ممکنہ اضافے کو مسترد کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer