سکیورٹی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ سٹیشنز کو جیوٹیگ کر لیا گیا

سکیورٹی انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ سٹیشنز کو جیوٹیگ کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:انتخابات کے حوالے سے لاہور پولیس کے سکیورٹی اقدامات، تمام پولنگ سٹیشنز کو جیوٹیگ کر لیا۔ اقدام سے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی لوکیشن اور تازہ ترین صورتحال کاپتہ چلایا جاسکے گا۔ جیوٹیگنگ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے کنٹرول روم کو ویژول آگاہی بھی کی جاسکے گی۔

لاہور پولیس کی جانب سے شہر کے چودہ نیشنل اسمبلی کے حلقوں میں انے والے تمام پولنگ سٹیشنز کو جیو ٹیگ کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشنز کو جیو ٹیگ کرنے کا مقصد وہاں تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ہے، پولیس کے مطابق جیو ٹیگنگ کی مدد سے جس پولنگ سٹیشن پر بھی کوئی ناگہانی صورتحال پیدا ہو گئی تو کنٹرول روم میں الرٹ جاری ہو جاے گا جس سے تمام ادارے فوری رسپانس کریں گئے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:عام انتخابات2018ء، بیلیٹ پیپرز کی ترسیل کا سلسلہ کل سے شروع

پولیس کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر تعینات نفری کے پاس انڈرائیڈ فون ہوں گے جن کی مدد سے اہلکاروں پولنگ کے آغاز اور اختتام ہونے یا پولنگ روکنے کے بارے میں بھی اگاہ کر سکے گا۔