صوبہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان گرفتار

صوبہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، صوبہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 500 نواسی کارکنوں کے خلاف 3 سو 79 مقدمات درج کرلئے گئے۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام کی ہدایت پر پنجاب بھر میں گزشتہ سترہ دن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد میں پی ٹی آئی کے نو سو انچاس، مسلم لیگ ن کے ایک ہزار پانچ سو بارہ، پیپلز پارٹی کے دو سو اکاون اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے یک ہزار آٹھ سو ستتر کارکن اور حامی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

عادی مجرم ایکٹ کے تحت گذشتہ نو روز کے دوران 629 مقدمات اور 1123 قلندرے درج کرتے ہوئے ایک ہزار اناسی افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پڑھنا مت بھولئے: شہباز شریف کا بھائی کے استقبال کیلئے کارکنان کی قیادت کرنے کا اعلان

 آئی پنجاب نے ضلعی پولیس افسران کو تمام سیاسی جلسوں، ریلیوں اور کارنر میٹنگز کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور حساس علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔