ڈیموں کی تعمیر کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء بھی میدان میں آگئے

ڈیموں کی تعمیر کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی پکار پر ڈیموں کی تعمیر کے لئے وکلاء بھی میدان میں آگئے، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کی جانب سے مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے عطیات میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے وکلاء نے بھی حصہ ڈالنا شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں ہائیکورٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ،ملک مقبول صادق سمیت دیگر وکلاء نےایک ایک لاکھ روپے کے چیک عطیہ کر دئیے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ میں کلینکس سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

تقریب میں خواتین وکلاء نے بھی ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیات چیک کی صورت میں جمع کروائے۔ اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر ملکی ترقی کی ضمانت ہے وکلاء نے اپیل کی کہ ڈیموں کی تعمیر قومی خدمت ہے تاہم ہر شہری ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ ڈالے۔