اویس کیانی: عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ آفتاب دورانی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کے موجودہ کنٹرول روم کو الیکشن کنٹرول روم کا درجہ دیا گیا۔ کنٹرول روم کے ذریعے انتخابات کیلئے سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔
کنٹرول روم نیشنل ایکشن پلان کے کوارڈینیٹر بریگیڈیئر شہزاد نذیر سربراہی کریں گے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ڈپٹی سیکرٹری طاہر اکبر اعوان کنٹرول روم کے ممبر،سیکشن آفیسر مبشر حسن کوآڈینیشن آفیسر ہوں گے۔