پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے بیشتر حلقوں میں تیر انداز میدان میں اتار دیئے

Pakistan Peoples Party Parliamentarians, City42, South Punjab, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوہیب بخاری:  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے جنوبی پنجاب میں قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ پیپلز پارٹی نے  کچھ حلقوں میں امیدواروں کا ابھی اعلان نہیں کیا تاہم جہانگیر ترین کے ملتان میں جس حلقہ سے کاغذ جمع ہوئے ہیں وہاں سید علی موسیٰ گیلانی کو ٹکٹ دیا ہے اور لودھراں میں جہاں جہانگیر ترین نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں وہاں رانا محمد اظہر اَترا  تیر کے نشان پر الیکشن کے میدان میں موجود ہیں۔ سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں ہے جبکہ ان کے بھائی رضا ربانی کھر کوٹ ادو سے تیر بردار ہیں۔

الیکشن 2024 کی انتخابی مہم میں ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ تین حلقوں میں تیر اندازی کرتے دکھائی دیں گے۔

این اے 144 خانیوال سے رانا عبدالرحمن کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ این اے 146 خانیوال سے شاہد بشیر کو ٹکٹ جاری ہوا ہے۔ این اے 148 ملتان سے سید یوسف رضا گیلانی اور  این اے 151 ملتان سے سید علی موسی گیلانی کو ٹکٹ دیا ہے، یہاں سے استحکام پاکستان پارٹی کے لیڈر جہانگیر ترین نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔

 این اے 152 ملتان سے سید عبدالقادر گیلانی تیر کے نشان پر میدان میں موجود ہیں،  این اے 154 لودھراں سے امداد اللہ عباسی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

 پیپلز پارٹی نےاین اے 155 لودھراں سے رانا محمد اظہر اترا کو ٹکٹ دیا ہے، یہاں استحکام پاکستان پارٹی کے لیڈر جہانگیر ترین نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔ 

 این اے 159 وہاڑی سے محمود حیات خان ٹوچی، این اے 161 بہاول نگر سے راؤ نجیب الرحمن،  این اے 162 بہاول نگر سے محمد علی لالیکا ، این اے 163 بہاول نگر سے میاں محمد عامر وٹو ،  این اے 164 بہاولپور سے سید عرفان احمد گردیزی،  این اے 166 بہاولپور سے علی حسن گیلانی،  این اے 167 بہاولپور سے شاہ رخ ملک پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

پیپلز پارٹی نے این اے 168 بہاولپور سے حافظ حسین احمد مدنی ، این اے 169 رحیم یار خان سے مخدوم سید مرتضی محمود ، این اے 170 رحیم یار خان سے حامد سعید کاظمی کو ٹکٹ دیا ہے۔ حامد سعید کاظمی پہلے ملتان سے الیکشن لڑتے اور جیتتے رہے ہیں۔ 

 پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 171 رحیم یار خان سے پرانے تیر انداز کھلاڑی مخدوم طاہر رشید کو میدان میں بھیجا ہے،  این اے 172 رحیم یار خان سے چوہدری ظفر وڑائچ،  این اے 173 رحیم یار خان سے مخدوم سید مصطفی محمود ، این اے 174 رحیم یار خان سے مخدوم سید عثمان محمود  ،  این اے 175 مظفرگڑھ سے مہر ارشاد احمد سیال،  این اے 176 مظفرگڑھ سے نواب افتخار احمد خان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ این اے  175 اور این اے  176 سے پی ٹی آئی کے جمشید دستی نے کاغذات نامزدگی داخل کروا رکھے ہیں۔ ان دونوں حلقوں میں پیپلز پارٹی نے بے داغ شہرت کے حامل وفادار جیالا لیڈروں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔

 پیپلز پارٹی نے این اے 177 مظفرگڑھ سے سردار ظفر اللہ خان لغاری،  این اے 178 مظفرگڑھ سے جاوید سعید کاظمی ، این اے 179 کوٹ ادو سے ملک طاہر سلطان ،این اے 180 کوٹ ادو سے ملک رضا ربانی کھر  کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ 

 این اے 181 لیہ سے سردار بہادر خان سحر ، این اے 182 لیہ سے محمد رمضان ،  این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار دوست محمد خان کھوسہ،  این اے 186 ڈیرا غازی خان سے میر شہریار تالپور  اور  این اے 188 راجن پور سے لیاقت خان گوپانگ کو  پیپز پارٹی پارلیمینٹیرینز کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔