ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات بنانے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات بنانے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی، 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پیشرفت سامنے آگئی۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی  چھاپہ مار ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں زاہد اقبال اور تبارک حسین شامل ہیں، 

ملزمان کو دینہ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث تھے۔ ملزمان نے چین کا ویزا حاصل کرنے کے لئے جعلی کمپنیوں کے نام سے دستاویزات تیار کیں۔ملزمان چین سے ہانگ کانگ بارڈر پار کرنے میں بھی ملوث تھے۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلروں کے ساتھ رابطے میں رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، ملزمان کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔