عمران خان کی سزا کسی عدالت نے ختم نہیں کی، الیکشن ٹریبونل نے اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

Election Tribunal, NA122, Election2024, Imran Khan Nomination Papers, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف ملک: سابق چیرمین پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد  کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا۔ 

 الیکشن اپلٹ ٹریبونل کے جسٹس طارق ندیم نے 19  صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا  ہے۔  

 فیصلہ میں جسٹس طارق ندیم نے لکھا ہے کہ ابھی تک کسی مجاز عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا ختم نہیں کی ، عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی  ٹھوس وجوہات ہیں۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے ۔