ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلی

 انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی، پراسیکیوشن نے ضمانت پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ ملزمہ پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے ۔