بچوں میں نمونیا کے بڑھتے کیسز ،وزیراعلیٰ محسن نقوی چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے،بچوں کی عیادت کی

بچوں میں نمونیا کے بڑھتے کیسز ،وزیراعلیٰ محسن نقوی چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے،بچوں کی عیادت کی
کیپشن: Mohsin Raza Naqvi on the occasion of his visit to Children's Hospital
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)بچوں میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ،وزیراعلیٰ محسن نقوی صورتحال کا جائزہ چلڈرن ہسپتال پہنچ گئے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی وارڈمیں زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔بچوں کی ماؤ ں سے ہسپتال میں طبی سہولتوں بارے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔
 اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچوں کے علاج کیلئے ڈیوٹی ڈاکٹرز کو  نمونیہ میں مبتلا بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔


  بڑھتے نمونیا کیسز کے باعث محسن نقوی  کی ہدایت پر پلے گروپ،پریپ ،نرسری کی کلاسز کو 19جنوری تک بند کردیا گیا ہےسکولوں میں 31جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی جبکہ سکول جانے والے بچوں کیلئے یونیفارم میں نرمی بھی کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مطابق بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا، تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے بائیو میڈیکل یونٹ، مین کوریڈور اور استقبالیہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور مین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کے معیار کو چیک کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لفٹ کے ایریا کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

نمونیا کے خطرہ کے پیش نظر محکمہ صحت ہائی الرٹ ہے اورپنجاب کی تاریخ میں پہلی بار نمونیہ کے مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام جاری ہے،ڈیٹا جمع کرنے سے پنجاب میں نمونیہ کی صورتحال کا اندازہ ہو گا۔
 وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر  کا کہنا ہے کہ ''اعتراف کرتے ہیں ہسپتال میں نمونیہ کے مریض بڑھ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں کسی مریض کو بغیر علاج واپس نہیں بھیجا جاتا ،ہسپتالوں میں ہر طرح کے علاج کی سہولیات موجود ہیں ،والدین بچوں کو نمونیا کی ویکسین لازمی لگوائیں۔